فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط کا عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، جس میں دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں کوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات سے متعلق امور میں تعاون اور رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے، اور دونوں ممالک تمام شعبوں بالخصوص معاشی و سماجی روابط، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ معاشی و سلامتی سے متعلق مضبوط مکالمہ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کو مزید تقویت دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان مصر تعلقات دوطرفہ تعلقات فیلڈ مارشل قاہرہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مصر تعلقات دوطرفہ تعلقات فیلڈ مارشل قاہرہ وی نیوز فیلڈ مارشل کیا گیا مصر کے
پڑھیں:
فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیش ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
مزید :