چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مالدیپ کا عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 16 کیسز لگے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لگے تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں 23 لاکھ کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23 لاکھ میں سے 8 لاکھ 14 ہزار کیسز کریمینل معاملات سے متعلق ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد کیسز پنجاب میں زیرِ سماعت ہیں۔