جدہ: سبکدوش ہونےوالےقونصل جنرل خالد مجید کی صحافیوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے سبکدوش ہونے والے پاکستان کے معززقونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) اوریونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم (یوجے ایف) کے وفد سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے صحافیوں کو قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے آفس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قونصلر پریس محمد عرفان بھی موجود تھے۔ صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی چھ سالہ مدت ملازمت کے دوران سفارتی سطح پر بہترین کارکردگی، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خصوصی کاوشوں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی و معاشی روابط کو مضبوط بنانے، جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل، قونصلر سروسز میں بہتری اور مختلف شعبوں میں مثبت رابطوں کے فروغ کے لیے نہایت فعال کردار ادا کرنے پرمبارکباد پیش کی صحافیوں ان کی کوششوں سے قونصلیٹ پُرشکو نئی عمارت کی تعمیرپرخراج تحسین بھی پیش کیا۔ وفد کے اراکین انہیں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وفد میں پاک اوورسیزمیڈیا کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل، چیئرمین چوھدری محمد ریا ض گھمن، صدرشعیب الطاف راجہ، شباب بھٹہ، یونائٹیڈ جنرنلسٹس کےمحمد عدیل، ریاض کھوکھراور سید فہد علی شامل تھے۔ آخر میں دونوں نمائندہ تنظیموں کی جانب سے قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الکاسب فورم کے زیراہتمام منعقدہ مذاکرے کے شرکاء کا صدر مذاکرا پروفیسر محمد شفیع ملک ،قاسم جمال ،خالد خان اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار