مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2025ء) مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قبول کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔اس دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں فعال سفارتکاری پر صدر السیسی سے اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت سے جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کیلیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کی توجہ سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کی طرف بھی مبذول کرائی۔(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی بالخصوص غزہ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری غزہ میں درکار انسانی امداد کی مسلسل اور بروقت فراہمی یقینی بنائے، امید ہے آئندہ ماہ 2 ریاستی حل پر قوام متحدہ کی کانفرنس کے بامعنی نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے پاک مصر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم کیا اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مصری صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو عبدالفتاح السیسی نے قبول کر لی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دورہ پاکستان کی شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر گفتگو اور دونوں ملکوں میں تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درماین ملاقات ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہبا شریف نے 17 ویں ای سی او اجلاس کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد دی اور بھارت سے جنگ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، اقتصادی شراکت داری بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔