صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا، معرکہ حق کی فتح ، فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی جنرل عاصم منیر کا حق تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کوعبرتناک سبق سیکھایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیرمقدم کیا۔
سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور جنرل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے پاک افواج کا مورال مزید بلند ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عہدے پر عاصم منیر کو ا رمی چیف
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔