2025-07-05@01:55:37 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«ون ڈے میچز کے»:
ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بجلی چلی گئی۔ کچھ بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بجلی چلی گئی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان پر کشمیر کے حوالے سے بھی طنز کیا گیا۔ لیکن کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اس طویل بجلی لوڈشیڈنگ کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ نیز یہ واقعہ پاکستان میں نہیں، بلکہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا تھا! فیکٹ چیک کی ٹیم...
ناروے(نیوز ڈیسک)ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریڈ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست...
ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔ آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا تاہم قومی ٹیم جرمانے سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی اور دوبارہ جرمانہ کروا بیٹھی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا...
تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ...
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماونگنوی کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2، جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اوول بابراعظم پاکستان نیوزی لینڈ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ موسم کی مداخلت کا شکار ہو گیا۔ میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ امپائرز ایک بار پھر فیلڈ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو میچ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ...
کراچی:روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب لانے کے لیے بورڈ کا اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں بھی رات کو ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پنک بال مقابلے کے لیے میزبان کو سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ ہونے کا انتظار ہے، رواں ماہ آسٹریلوی ٹیم جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا باقاعدگی سے ہوم سیزن میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے، متعدد ممالک میں اب تک پنک بال سے طویل فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، ان میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے، وہاں کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور بورڈ انھیں دوبارہ راغب کرنے کے لیے اس سیزن...
ہملٹن(نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی...
ہملٹن ( نیوزڈیسک) سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ...
پاکستان کے بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ترجمان کے مطابق عثمان خان کے ایم آر آئی اسکین میں لوگریڈ ٹیئرکی تصدیق ہوئی ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ Post Views: 2
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی۔عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق رائے سے آئندہ ہونے والی سیریز سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز رواں برس مئی میں ہونی ہے، تاہم اب دوطرفہ سیریز میں صرف ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچز نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب...
کراچی(نیوز ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس سال امریکا میں تین ٹی 20میچز کھیلیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز میں ہوگی۔ شیڈول کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی میچز فلوریڈا میں 31جولائی، یکم اور 2 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ٹرینیڈاڈ میں 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی واضح رہے کہ جنوری 2025 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی...
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جب کہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا آئی سی سی کی طرف سے نامزد کردہ میچ آفیشلز پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں...