جنگلات میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر بچوں سمیت مگرمچھوں کے بیچ پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔
طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے ارد گرد مگرمچھ تھے جو ہم سے صرف تین میٹر کے فاصلے پر آ گئے تھے۔ٓ
پائلٹ کا کہنا تھا کہ طیارے سے لیک ہوتا ہوا پیٹرول ممکنہ طور پر ان شکاریوں کو قریب آنے سے روک رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے پانی میں ایک اژدھا (anaconda) بھی دیکھا۔
مزیدپڑھیں:جہاں چاہیں گے گرائیں گے: جاپان نے ڈرون سے طوفانی بجلی کو قابو کرکے ہتھیار میں تبدیل کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
پشاور:لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔