عالمی عسکری حلقوں میں جے ایف 17 بلاک تھری کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارت فرانسیسی جنگی طیارہ داسو رافال پا کر مغرور تھا مگر پاکستانی جدید ترین طیارے،JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈرامائی’ اینٹری‘ نے غرور خاک میں ملا دیا۔
ہانگ کانگ کے ممتاز اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجرجنرل(ر) لی چینگ (Li Cheng-chieh) نے تائیوانی نیوزچینل سی ٹی آئی کو بتایا ’’JF-17 بلاک تھری میں لگا KLJ-7A ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرتا PL-15میزائیل ’گیم چینجر ہیں، ان کے سامنے رافال نہیں ٹھہر سکتا۔
دور جدید کی جنگ میں حالات سے آگاہ رہنا پہلی ترجیح بن چکا،‘‘پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور اڑتے دشمن جنگی طیارے کو ’لاک‘‘ کر کے اسے فرار نہیں ہونے دیتا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئر شو میں دھاک بٹھا دی
جے ایف بلاک 17 بلاک بیک وقت 15 ٹارگٹ پر نظر رکھتا اور 4 کو انگیج کرتا ہے جبکہ رافال کے ریڈار کے لاک کرنے کی رینج محض 60 کلومیٹر ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو ایسے PL-15 فراہم کر دئیے جو 200 تا 300 کلومیٹر دور اڑتے طیارے کو ٹارگٹ کرسکتے۔
یہ پہلا موقع ہے چین نے اپنا یہ جدید ترین میزائل کسی دوسرے ملک کو دیا ہے، JF-17 بلاک تھری کے ریڈار اور میزائیل حملہ کرنے پر تْلے بیٹھے بھارتی حکمرانوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: میکسیکو میں امریکی طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائرلائن جیٹ بلیو کی فلائٹ اڑان بھر نے کے بعد سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ائربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔