جیو فلمز ”دیمک“ نے شنگھائی فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
پاکستانی سینما کیلئے ایک اور تاریخی لمحہ! جیو فلمز کی سنسنی خیز اور کامیاب ہارر فلم ”دیمک“ نے بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں نا صرف باضابطہ طور پر شرکت کی، بلکہ بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور فلم کی مرکزی کردار سونیا حسین نے چین کے شہر چونگچنگ میں ایک پروقار تقریب کے دوران تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین اور دیگر ٹیم اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔
اس فلمی میلے کی میزبانی چین کی فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ نے کی، جس میں فلموں کی نمائش، مقابلے، نمائشیں، اور بین الاقوامی تعاون فورمز شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے دیمک کا پہلے دو دن سات کروڑ کا بزنس، بالی ووڈ کی ٹکر کی فلم قرار فلم"دیمک" نے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیااس موقع پر رافع راشدی کا کہنا تھا کہ ”یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ فلم ”دیمک“ کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ فلم کو جس طرح سے عالمی سطح پر پذیرائی ملنا پاکستانی سینما کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
فیسٹیول میں 10 رکن ممالک اور 2 مبصر ممالک نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل ”خدا کے لیے، بول، طیفا ان ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ،ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر“ جیسے شہرہ آفاق شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اخبار فروشوں، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ، سینئر نائب صدر ظفر اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، اقبال حسین، اختر حسین قادری، حامد شاہ، قاضی نوید احمد، سلیم بٹ، راشد حسن، سلیم سٹال، حاجی جعفر حسین، گلشاد احمد، صابر حسین، علی اکرم، شہباز احمد، حافظ عبدالغفور، مرزا منظور حسین، ملک اعجاز احمد، سمیت اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں نے مرحوم کے صاحبزادوں قیصر اقبال، مصطفیٰ اقبال اور عمران اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور شفیق انسان تھے۔ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ علاوہ ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 18 ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے چھوٹی سول لائن سیالکوٹ روڈ نزد اخبار مارکیٹ ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی جائے گی۔