8 سالہ سدرہ  البوردینی، جو ایک سال قبل غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنا بازو کھو بیٹھی تھی، اردن کے پناہ گزین کیمپ میں مصنوعی بازو ملنے کے بعد دوبارہ سائیکل چلانے کے قابل ہو گئی، یہ بازو پاکستانی کمپنی بائیونکس نے کراچی میں تیار کیا، جو تصاویر سے 3ڈی ماڈل بنا کر کم لاگت میں مصنوعی اعضا بناتی ہے۔

سدرہ  اور 3 سالہ حبیبت اللہ نے، جس نے غزہ میں ایک حملے میں دونوں بازو اور ایک ٹانگ کھو دی تھی، کئی دن تک آن لائن مشورے اور ویڈیو فٹنگز کے ذریعے بازو حاصل کیا۔ بعد ازاں انس نیاز خود کراچی سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تاکہ ان دونوں بچیوں کو بازو فراہم کیے جاسکیں۔

They didn’t ask for much.

Just a chance to move again. To feel like kids again.
This is not just about prosthetics, it’s about restoring what should’ve never been taken.#Bioniks #Gaza #Sidra #Bionic #GazaSurvivor #Accessibility #Inclusivity #HealGaza pic.twitter.com/fX5U4OYyXe

— Bioniks.org (@Bioniksorg) July 4, 2025

سدرہ  کا بازو عمان میں واقع مفاز کلینک نے اسپانسر کیا، جبکہ حبیبت اللہ کے بازو اور ٹانگ کے اخراجات پاکستانی عطیات سے پورے کیے گئے، مفاز کلینک کی سی ای او انتسار اساکر کے مطابق، اُنہوں نے بائیونکس کو اس کے کم اخراجات اور آن لائن سہولیات کی وجہ سے منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیف ایجنسی کو فلسطینیوں کی مدد سے روکنے پر اقوام متحدہ اسرائیل پر برہم

کمپنی کے مطابق ان کا ہر بازو تقریباً 2 ہزار 5 سو ڈالرز کی لاگت سے تیار ہوتا ہے، جبکہ مغربی ممالک میں اس کی قیمت کئی گنا زیادہ ہوتی ہے، بائیونکس کارٹون کرداروں جیسے آئرن مین یا ایلسا کو بچوں کے بازوؤں میں شامل کر کے ان کی قبولیت آسان بناتی ہے۔

یواین او سی ایچ اے یعنی اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے ہم آہنگی انسانی امداد کے مطابق، غزہ میں اب تک تقریباً 4,500 افراد حالیہ جنگی صورتحال میں معذور ہو چکے ہیں، جبکہ پہلے سے موجود معذور افراد کی تعداد 2,000  تھی، ان میں سے بڑی تعداد بچوں کی ہے، جو حالیہ تاریخ کے بدترین معذوری کے بحرانوں میں سے ایک ہے۔

سدرہ  اس وقت زخمی ہوئی تھی جب وہ نصیرات اسکول میں پناہ لیے ہوئے تھی، جو اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کیا گیا تھا، سدرہ کی والدہ صبریں البوردینی نے بتایا کہ غزہ کے تباہ حال صحت کے نظام اور وہاں سے نہ نکل سکنے کی مجبوری کے باعث سدرہ  کا بازو بچایا نہیں جا سکا۔

مزید پڑھیں:غزہ: لاپتا بیٹے کی تلاش میں سرگرداں باپ کی کہانی

صبریں نے فون پر بتایا کہ سدرہ اب باہر کھیل رہی ہے اور اس کے تمام دوست اور بہن بھائی اُس کے نئے بازو کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ ’میں خدا کا شکر ادا کرتے نہیں تھکتی، یہ دن میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔‘

یہ بازو پاکستان کے شہر کراچی میں بننے والی کمپنی بائیونکس نے تیار کیا، جو اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے مختلف زاویوں سے تصاویر لے کر 3ڈی  ماڈل بناتی ہے تاکہ ہر مریض کے لیے انفرادی طور پر بازو تیار کیا جا سکے۔

بائیونکس کے سی ای او انس نیاز کے مطابق اُن کی کمپنی نے 2021 سے اب تک پاکستان میں 1,000 سے زائد افراد کو ایسے بازو فراہم کیے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع تھا جب اُنہوں نے کسی جنگ زدہ علاقے کے متاثرین کے لیے مصنوعی اعضا فراہم کیے۔

مزید پڑھیں:غزہ میں لاپتا، گرفتار اور مار ے گئے بچوں کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

سدرہ  اب بھی اپنے نئے بازو کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کر رہی ہے، وہ اب اس پر ایک خوبصورت کنگن پہنتی ہے، پچھلے سال، جب وہ دونوں ہاتھوں سے بننے والا آسان سا دل کا نشان بنانا چاہتی تھی تو اسے کسی دوسرے سے مدد لینا پڑتی تھی، لیکن اس بار اُس نے خود دل بنایا اور اس کی تصویر بھی لی۔

سدرہ  نے مصنوعی بازو ملنے کے بعد خود دل کا نشان بنا کر کھینچی گئی تصویر اپنے والد کو بھیجی، جو اب بھی غزہ میں محصور ہیں، سدرہ کا کہنا ہے کہ وہ سب سے زیادہ اپنے والد کو گلے لگانے کے لمحے کی منتظر ہے۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے اپریل 2024 کے مطالعے کے مطابق، اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد اب تک 7,000 سے زائد بچے زخمی ہو چکے ہیں، مقامی صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 50,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً ایک تہائی بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل غزہ جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

بائیونکس کے سربراہ انس نیاز کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین جیسے دیگر جنگ زدہ علاقوں کے لیے بھی اعضا فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ عالمی سطح پر خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بن سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 ڈی اردن اسرائیل انس نیاز بائیونکس سدرہ عمان غزہ فلسطینی کراچی مصنوعی بازو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 3 ڈی اسرائیل انس نیاز بائیونکس فلسطینی کراچی انس نیاز کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم