رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی گرفت میں
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی سے سیاہ شیشے اتار دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی سے بھی سیاہ پیپرز اتار دیے گئے۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق یہ کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈی ایس پی مبشر اعوان کی سربراہی میں کی گئی۔ انہوں نے ناکے پر نگرانی کے دوران سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں، جن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔
ڈولفن فورس کے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی شہر بھر کی ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قانون کی
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔