سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
عابد چودھری :چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا.
سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،بچےکےوالدین یاسرپرست ذمہ دار ہونگے ۔
سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورز کیخلاف کارروائی مزیدتیزکرنےکاحکم جا ری کر دیا۔
سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی کاسلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے،یکم سے30جون تک کل33277چالان کیےجاچکے ہیں،یکم سے30جون تک کم عمرڈرائیورزکیخلاف 251مقدمات درج ہوئے،سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورزکوسڑک پردیکھتےہی فوری کارروائی کرنےکاحکم جا ری کر دیا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنزسیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں، کیمرہ سےجہاں بھی کم عمرڈرائیورزنظرآئیں فوری کارروائی کی جائے۔
سی ٹی او لاہورکےحکم کے مطابق جہاں کم عمر ڈرائیورز دیکھیں فوری ایکشن لیں۔
سیف سٹی میں تعینات ٹریفک سٹاف کوکم عمرڈرائیورزکی فوری نشاندہی کاحکم جاری کر دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ
ویب ڈیسک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔
شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا
پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔
Ansa Awais Content Writer