لاہور ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور:
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔
پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔