کراچی:

لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افرادکی نشاندہی کیلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کیے گئے، ان آلات میں زندگی کی علامت ظاہر کرنے والا ڈیٹیکٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس حوالے سندھ حکومت کے ریسکیو 1122 کے ڈپٹی کمانڈر حماد قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلے یا کسی وجہ سے کوئی عمارت گرجائے تو اس کے ملبہ تلے کسی شخص کو زندہ نکالنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اس دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن احتیاط سے کیا جاتا ہے، ریسیکو 1122 کا شعبہ اربن رییسکو یونٹ ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلیے کام کرتا ہے،

یہ ٹیم خصوصی تربیت یافتہ ہوتی ہے، اربن ریسیکو یونٹ کے 100 سے زائد عملہ لیاری کے علاقہ بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افرادکی زندہ ہونے کی علامت معلوم کرنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی, ملبے کو کاٹنے کیلیے جدید کٹرز اور ڈرل مشینوں کا استعمال کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے حامل ٹیکنالوجی آلات میں سرچ کیمرے، زندگی کا پتہ لگانے والاآلہ لائف ڈیٹیکٹر، بیٹری وہائیڈرولک اسپیڈی کٹر و جیکز، ہائی پاورڈرل اور ریڈار شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ لائف ڈیٹیکٹر کے ساتھ سینسر پر مشتمل نظام ہوتا ہے جو ملبے کے نیچے موجود زندہ فردکے دل کی دھڑکن یا آواز سے اس کی زندگی کی نشاندہی کرتاہے، ریڈار اور کیمرے بھی زندگی کی علامت ظاہر کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے زندہ لوگوں کو ملبہ سے نکالا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی نشاندہی بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری: مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • عالمی تنازعات میں اموات کا بڑا سبب کلسٹر بم، یو این رپورٹ
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق