راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیا
راولپنڈی کی قائداعظم کالونی میں گھریلو تنازعات ایک المیے میں بدل گئے، جہاں 27 سالہ خاتون نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گزشتہ رات شوہر سے شدید جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
ادھر راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش ایک شخص کی جان لے گئی۔ 40 سالہ نامعلوم راہ گیر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔
اسی علاقے میں ایک اور سانحہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے پل رحیم آباد کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون نے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔