data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اترپردیش: بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اسے انسٹاگرام پر وقت گزارنے کے بجائے گھریلو کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ کیا، جس میں نیشا نامی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر اسے سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے کا کہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

یہ عجیب و غریب ازدواجی تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر، جسے صرف وجیندرا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے گھریلو کاموں پر زیادہ توجہ دے۔

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی اس 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس معاملے سے قبل ہم دونوں خوشی خوشی زندگی گزار رہے تھے، لیکن شوہر کے اس مطالبے نے میری سوشل میڈیا پر موجودگی کو نقصان پہنچایا۔

نیشا روزانہ کم ازکم دو ریلز اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کرتی تھی، مگر اُس کے شوہر کے مطالبات کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ جب ایک ہی دن میں اُس کے دو فالوورز کم ہوئے تو نیشا نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے والدین کے گاؤں واپس چلی گئی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ہاپور ضلع کے ویمن پولیس اسٹیشن نے نیشا کی شکایت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ناراض بیوی نے اپنی سوشل میڈیا فالوورز میں کمی کا الزام شوہر پر عائد کیا۔

اسکا کہنا تھا کہ میں برتن دھونے اور گھر کی صفائی میں میں مصروف رہتی ہوں اور میرے فالوورز کم ہورہے ہیں، اتنا وقت نہیں ملتا کہ آن لائن رہوں۔

پولیس نے دونوں کی شکایات سننے کے بعد انھیں شادی زندگی میں میل ملاپ کی اہمیت سمجھائی، جس کے بعد دونوں واپس اکٹھے اپنے گھر چلے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا شوہر کے

پڑھیں:

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور

—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔

عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
  • نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے