پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

سکھر(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا مار بھگایا ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوں کے خلاف بھی وفاق اور صوبے مل کر بھرپور کارروائی کریں گے۔

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن مزید سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سوشل میڈیا کی خبروں میں بالکل نہ جائیں، میرے خیال میں لوگوں کو تکلیف ہے کہ یہ سارے اکٹھے ہیں، تو اس لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ سیاست دان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ساری اکٹھی ہے تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اسی لیے وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن میری درخواست ہے کہ دو دن سیاسی باتوں سے پرہیز کیا جائے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فورسز چوکنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومتی اقدامات اور سکیورٹی اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پرامن طور پر گزرے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں 2763 جلوس پرامن طور پر رواں دواں ہیں، سکھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی قدیمی جلوس میں تقریبا 10لاکھ افرادشریک ہیں۔جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی کنٹرول رومز فعال ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لوگوں کو تکلیف محسن نقوی نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی

اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا کردار ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گر جائے گا، اللّٰہ کی طرف سے مدد آئی وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر لگا۔

یہ بھی پڑھیے ایران کا اسرائیل کے جنگ بندی پر عملدرآمد پر شک و شہبات کا اظہار ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد فضائی حدود کھول دیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے ایک بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، وہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے تھے، بھارت کے میزائل ایک بیس کے آگے گرا ایک پیچھے گرا، کوئی میزائل اندر نہیں گرا، یہ دو مثالیں غیبی مدد کو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، انہیں قائل کیا، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔ قیام امن میں علماء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، محرم الحرام میں ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، ہم نے نفرت اور فرقہ واریت کا شکار نہیں ہونا۔

پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی: عبدالخبیر آزاد

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قیام امن سے متعلق ہم حکومت کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی، معرکہ حق میں اتحاد، یقین اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابی ملی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا جواب
  • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھے ہیں تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، وزیر داخلہ
  • کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ
  • پہلی دفعہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے؛ محسن نقوی
  • پی ٹی آئی اور مفاہمت کا سیاسی ایجنڈا
  • محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیا
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
  • ایران سیز فائرکے پیچھے وردی ہے ،محسن نقوی