کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مین ڈاکوؤں کی کارروائیوں کی ہمیں اطلاع ہے، جس طرح خیبر پختونخوا میں ہم نے دہشتگردوں کو مار بھگایا اس طرح ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کریں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف وفاقی حکومت نہیں کرے گی بلکہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین
صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کی باتوں میں نہ جائیں تو بہتر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاستدان اور ملٹری اسٹبلشمنٹ ایک ساتھ ہیں اس لیے کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اس لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی ، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں ، صدر زرداری
صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔