کارگل کے سنگلاخ پہاڑ آج بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری کے گواہ ہیں:محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اویس کیانی:کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا قوم کے عظیم بیٹے کو سلام، محسن نقوی نے کہا کارگل کے سنگلاخ پہاڑ آج بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری کے گواہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان پاکستان کا وہ شیر تھا جس نے معرکہ کارگل میں دشمن پر لرزا طاری کر دیا، آہنی دیوار بن کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا دلیر سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کرکے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے، کیپٹن کرنل شیر خان کا جذبہ شہادت بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کر گیا۔
شہداء کی وارث قوم کا ہر بیٹا کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے جذبے سے سرشار ہے، کیپٹن کرنل شیر خان دشمن کی صفوں میں خوف اور اپنی صفوں میں ولولہ بن کر آج بھی زندہ ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، جرات و بہادری کے عظیم سپوت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سکھر ؛ موبائل سروس بند
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیپٹن کرنل شیر خان شہید محسن نقوی آج بھی
پڑھیں:
خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے