سٹی 42: چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ائیر سٹاف اور نیول چیف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا 

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا جنگ کارگل  1999 کے ہیرو کی 26ویں برسی پر قوم کا سلام ہے ،  کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی بے مثال قربانی مادرِ وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی علامت ہے، کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کے سامنے دلیرانہ قیادت، جان کا نذرانہ دے کر وطن کا دفاع کیا،کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت پاکستان آرمی کی عظیم روایات کی  عکاس ہے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، فرض شناسی اور ایثار کا جذبہ نوجوان نسل کے لیے مثال ہے،افواج پاکستان اپنے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو سلام پیش کرتی ہیں،  مادرِ وطن کا  ہر خطرے کے خلاف ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

 آج کے دن افواجِ پاکستان کیپٹن کرنل شیر خان کے نقش قدم پر وفاداری، شجاعت اور وقار کی اقدار پر قائم رہنے کا عزم کرتی ہیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیپٹن کرنل شیر خان شہید

پڑھیں:

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔
یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل سے قبل بھی اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔
بین آسٹن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو غمزدہ کر دیا ہے، اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں ملوث ہونے پر سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی خان
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرأت مند ی کا نشان ہے‘جماعت اہلسنت
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین