Daily Pakistan:
2025-07-05@17:46:05 GMT

اب ہمیں معاشی جنگ جیتنی ہے: غریدہ فاروقی

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

اب ہمیں معاشی جنگ جیتنی ہے: غریدہ فاروقی


لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں جو جنگ جیتنی ہے وہ معاشی ترقی کی ہے لیکن معذرت کے ساتھ اس میں شہبازشریف کی حکومت انتہائی کمزورنظرآتی ہے، ابھی وزارت خزانہ کی اپنی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بھی اعدادوشمار اچھے نہیں۔
نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت آپ کے جو وزیر خزانہ ہیں، کوئی بینکر کبھی بھی معیشت نہیں چلاسکتا، ہمیں ہرچند سال بعد یہ بات کرنے کی ضرورت آخرکیوں پیش آتی ہے؟ آپ نے معیشت چلانی ہے تو آپ کو ایک ماہر چاہیے ، اس ٹیم کا سربراہ کوئی سیاسی شخصیت ہونی چاہیے جسے کچھ علم بھی ہوا اوراس کا عوامی سطح پر احتساب بھی ہو۔
ان کامزید کہناتھاکہ یہ بینکرز اور ٹیکنوکریٹ آتے ہیں، کچھ عرصہ انجوائے کرتے ہیں ،تنخواہیں، گاڑیاں اور مراعات لیتے ہیں ، اس کے بعد اپنی اپنی جگہوں پر اڑان بھرجاتے ہیں، کوئی عالمی بینک چلاجاتا ہے توآئی ایم ایف تو کوئی کہیں اور۔

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، انڈونیشیا کے بعد پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست سے دوچار کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ٹرمپ کا امریکی مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاول سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے فیڈرل ریزرو بینک کے چیئرمین جیروم پاول سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا: "اب بہت ہو چکا، جیروم پاول کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے!"

پاول کو ٹرمپ نے خود 2018 میں چیئرمین نامزد کیا تھا، لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ شرح سود میں کمی نہ کرنے پر صدر کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

پاول نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ کی ٹیرف (درآمدی محصولات) پالیسیوں کا معیشت پر اثر نہ ہوتا تو فیڈ پہلے ہی سود کی شرح کم کر چکا ہوتا۔

ٹرمپ چاہتے ہیں کہ معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے شرح سود میں کمی کی جائے، لیکن پاول کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ صرف معاشی حالات دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 1935 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیڈ جیسی آزاد ایجنسیوں کے سربراہان کو مدت مکمل ہونے سے پہلے بغیر جواز کے برطرف نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم ٹرمپ ایسے کئی اصولوں کو ماضی میں چیلنج کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے. رانا ثنااللہ
  • منور فاروقی نے دوسری شادی کے راز سے پردہ اٹھادیا
  • پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کر کے جنگ لڑی، غریدہ فاروقی کا بھارتی جنرل کے بیان پر تبصرہ
  • محرم الحرام کے سماجی و دینی تقاضے
  • گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • ٹرمپ کا امریکی مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاول سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ
  • مولانا سے عدم اعتماد  لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء 
  • حکومت نے اساتذہ پر تشدد کرکے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی
  • یہ سزائیں دے دیں مگر ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یاسمین راشد