پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پہلی بار ہم سب اکھٹے ہیں، حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو اُن کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن مزید سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کے افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں میں بالکل نہ جائیں، میرے خیال میں لوگوں کو تکلیف ہے کہ یہ سارے اکٹھے ہیں، تو اس لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ سیاست دان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ساری اکٹھی ہےتو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہےتو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، لیکن میری درخواست ہے کہ دو دن سیاسی باتوں سے پرہیز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا مار بھگایا ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھی وفاق اور صوبے مل کر بھرپور کارروائی کریں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح اور فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فورسز چوکنا ہیں، امید ہے حکومتی اقدامات اور سیکورٹی اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن طور پر گزرے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 27 ہزار جلوس پرامن طور پر رواں دواں ہیں، سکھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی قدیمی جلوس میں تقریبا 10لاکھ افرادشریک ہیں، جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی کنٹرول رومز فعال ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے سوشل میڈیا لوگوں کو
پڑھیں:
کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون، جنہیں مداح "جے ہیون” کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔
جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا۔ تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کی۔
A post common by TCX.official (@tellychakkar)
جے ہیون کی اچانک موت نے مداحوں اور موسیقی سے جڑے افراد کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی نے ان کی موت کو مزید چونکا دینے والا بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر آنجہانی کے پاپ گلوکار کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu