لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ غسل سے پہلے داتا دربار کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ31 مئی 1999 ء کو اس منصوبے کا پہلا افتتاح محمد نوازشریف نے کیا تھا،اب یہ منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جس سے ہمیں بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے فضائی جنگ کا آغاز کیا، لیکن پاکستان نے چھ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے 36 گھنٹوں میں80 ڈرون بھیجے جن کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، احترام اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دو سال کے لیے رکن منتخب کیا گیا جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ایران سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کا سفارتی سطح پر ساتھ دیا،جس پر ایران نے پاکستان کو سچا دوست قرار دیا، ایرانی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا جنگی ایجنڈا نہیں، ہم امن و سلامتی اور خطے کے استحکام کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا اصل ایجنڈا اقتصادی بہتری ہے، جس پر دن رات کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے ، ترقی کی راہ ہموار ہو چکی ، عوام کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی قسم کی وزارت یا خواہش کا اظہار نہیں کیا،وہ اتحادی جماعت ہے اور مشکل وقت میں ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، دونوں جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، افواہوں اور اسپانسرڈ خبروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہیے، تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہے خیبرپختونخوا میں ہو یا کسی بھی صوبے میں، اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن وقت پر فیصلے نہ لیئے جاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، اب زر مبادلہ کے ذخائر14 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے، بھارت کے بیانات سے گھبرانے والے نہیں، پہلے بھی کامیاب ہوئے،آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عام ویزوں کے معاملے کو بہتر کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے مذاکرات سات آٹھ ماہ سے چل رہے ہیں اور درخواست ہے کہ بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی خصوصی رسائی دی جائے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسحاق ڈار نے کہا انہوں نے کہا کہ داتا دربار کہ پاکستان کرتے ہوئے

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار