چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت فی کلو196روپے تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت ملک میں چینی پیسے فی کلو میں چینی کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جو فی لیٹر 265 روپے 45 پیسے ہے۔