حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1روپے 60پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78روپے 2پیسے سے بڑھا کر 79روپے 62 پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح 8 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 1 روپے 60 پیسے کم کر دی گئی اور لیوی کی شرح 77 روپے 1 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 41 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 82 پیسے اور ایکسٹرا مارجن 24 پیسے فی لیٹر کم کر دیا گیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 4 روپے 31 پیسے فی لیٹر، ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔اسی طرح ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن کی شرح 5 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی جبکہ دونوں مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف ترمیم پارلیمنٹ کا حق، مزید کرنا پڑی تو کرینگے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، طلال چودھری چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکومت کا فی لیٹر

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار