احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
یقین کا سفر، عہدِ وفا، آنگن، ہم تم، میم سے محبت، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت پانے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
وہ اس وقت اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔ اسی تقریب میں اداکارہ و ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
مداحوں نے احد اور دنانیر کو پہلے بھی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، جہاں احد مبینہ طور پر دنانیر کی ایک تصویر میں پس منظر میں نظر آرہے تھے۔
دنانیر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ مستقل احد اور ان کے اہلِ خانہ کیساتھ نظر آرہی ہیں اور مداح ان کے تعلقات پر تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے دنانیر کو احد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے احد کا موازنہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے کیا، جنہیں تعلقات اور بریک اپس کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سجل سے طلاق کے بعد رمشا خان سے ڈیٹنگ اور احد کی نجی زندگی پر سوالات اٹھائے اور دنانیر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔