کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کی 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑ پڑگئی۔ مخدوش عمارت میں اس وقت 10 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں۔

اس عمارت کو رواں سال اپریل میں "ناقابل رہائش" قرار دیا جا چکا ہے، دستاویزات کے مطابق یہ عمارت نقشے کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ہے۔

لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،

علاقہ مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کی طرف سے اب تک عمارت خالی کروانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے آج مزید 6 لاشیں نکال لی گئيں، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی، اب بھی 10سے 12 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے حکام کے مطابق ملبا ہٹانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 لیاری :5 منزلہ عمارت گرنےسےمتعدد افراد زخمی، لوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ

ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے  لیاری  میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی  ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔ 

   تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

 ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث بھی ہیوی مشینری کے پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے جب کہ مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔


 
 

سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لیاری کی آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں، پولیس مکینوں کو نکالنے پہنچ گئی
  • کراچی: لیاری میں 5 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے 13 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری
  • لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے
  • کراچی، لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
  • کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
  • کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
  • کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے
  •  لیاری :5 منزلہ عمارت گرنےسےمتعدد افراد زخمی، لوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ
  • کراچی: لیاری کے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری