فلم ’دیمک‘ کا ہیوسٹن میں شاندار ریڈ کارپٹ اور ہاؤس فل اسکرینگ شو
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم ’دیمک‘ نے امریکا میں ہیلووین کے موقع پر ہیوسٹن میں بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
ہیوسٹن کے اسٹار سنیما گِرل میں ریڈیو ہم ایف ایم ریحان صدیقی اور واہ واہ پروڈیکشن کی جانب سے فلم کی شاندار اسکرینگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروموٹر ریحان صدیقی نے مختصر نوٹس پر اس ایونٹ کو شاندار انداز میں ممکن بنایا۔ ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار لیجنڈ اداکار فیصل قریشی، اداکارہ سونیا حسین، ہدایتکار رافع راشدی، پروڈیوسر سید مراد علی، اداکار اعجاز اسلم، عدنان صدیقی اور محب مرزا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جیسے پاکستان میں فلم کو بے پناہ مقبولیت ملی، ویسے ہی امریکا میں بھی لوگ ’دیمک‘ کو پسند کریں گے۔ یہ فلم ہمارے سنیما کی پہچان بدلنے جا رہی ہے۔
اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ دیمک امریکا بھر میں 17 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہارر فلم بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دیسی کمیونٹی اسے اسی جذبے سے سراہ رہی ہے جیسے پاکستان میں۔
اکتوبر کے مہینے میں جب امریکا اور کینڈا میں ہر طرف ہیلووین کی گہما گہمی ہے ایسے میں ’دیمک‘ گویا دیسی ناظرین کے لیے ہیلووین کا خصوصی تحفہ ثابت ہوئی ہے خوف، جذبات، اور ثقافتی فخر کا حسین امتزاج ہے۔
یہ فلم صرف ایک ہارر کہانی نہیں بلکہ فن، ثقافت اور جدت کو یکجا کرنے والی کاوش ہے، جس نے پاکستانی سینما کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شاندار تیزی، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بھی شاندار تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بازار حصص میں بدھ کے روز 1325 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں بتدریج 1535، 1541 اور 2057 پوائنٹس کا مسلسل اضافہ ہوتا رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 533 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گیا تھا۔