چلاس آج گرم ترین علاقہ، 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔
اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، جو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی