چلاس آج گرم ترین علاقہ، 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔
اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، جو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو موسلا دھار جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔
Post Views: 5