کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب، شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔