ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی : ایشیا کپ 2025 کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے محمد وسیم اور عالیشان شرافو کی نصف سنچروں کی بدولت یکطرفہ مقابلے میں عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
یو اے ای کے محمد وسیم 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ عالیشان شرافو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا، عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای نے پہلی وکٹ کے لیے 88 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، کپتان محمد وسیم 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ عالیشان شرافو نے 51 رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے مارے، اس کے علاوہ محمد زوہیب 21 اور ہرشیت کوشک نے 19 رنز بنائے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سامے شریواستو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کو آغاز میں ہی صرف 7 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جب عامر کلیم 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
عمان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، خلیجی ریاست کی جانب سے آریان بشت نے 24، کپتان جتندر سنگھ اور ونائیک شکلا نے 20، 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد روہید کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رنز کی اننگز یو اے ای عمان کو
پڑھیں:
ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعدبنگلادیش کے ہاتھوںافغانستان کوشکست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-2
ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی۔گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔155 رنز کے ہدف میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔