کراچی میں متوقع شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے شہر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں نکلیں، تمام ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی عملہ بارش کے نئے اسپیل کے لیے تیاررہیں۔
کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نکاسی آب کا فوری جائزہ لیں، عوامی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کیا جائے۔
کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں، پی ڈی ایم اے کی فراہم کردہ مشینیں نکاسی آب کے لیے تیار رکھی جائیں۔
دریں اثنا کراچی میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر پی ڈی ایم اے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے شاہراہ فیصل اور ڈرگ روڈ پر نصب پمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں، شہر میں کل 13 پمپس لگائے گئے ہیں، 3 پمپس ایمرجنسی میں مطلوبہ مقامات پر پہنچائے جائیں گے۔
سلمان شاہ نے کہا کہ عملہ کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے، بارش کا سلسلہ مختلف اوقات پر جاری رہنے کے امکانات ہیں، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے لیے
پڑھیں:
سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-14
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی بندش اور کوڑے کرکٹ کے انبار نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کردیا ہے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع گندگی سے اٹھنے والی تعفن نے فضا کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔