حیدرآباد میں موسلادھار بارش، تعلیمی ادارے بند، نالے اوور فلو
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
حیدرآباد:
حیدرآباد میں مسلسل تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے آج منگل کے روز تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکولز و کالجز کی بندش کا فیصلہ طلبہ و طالبات کی حفاظت اور آمد و رفت میں مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
دوسری جانب شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ اگرچہ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے،
تاہم ہیرآباد اور پبلک ہیلتھ فیڈر گزشتہ رات 8 بجے سے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قاسم آباد سے گزرنے والا نالہ مسلسل بارش کے باعث اوور فلو ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں نسیم نگر چوک کے مقام پر نالے کا پانی سڑک پر پھیل گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔