عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔
پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
کراچی میں موسم کیسا ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان
پروویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اظلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔