مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔ کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورچند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آج ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور سفر کے انتظامات موسمی حالات کے مطابق کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر کے چند مقامات پر بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں سٹی میں 06 ملی میٹر اور ائرپورٹ پر 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور سبی میں ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی بارش سیلاب موسم