انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ک بھیانک شکست سے دوچار کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز

دی روز باؤل ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ میچ ہیری بروک کی قیادت میں کھیلا گیا جو کہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ تھا کیونکہ انگلینڈ ابتدائی 2 میچ ہار چکا تھا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔

ریکارڈز کی بارش

انگلینڈ نے 342 رنز سے فتح حاصل کر کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے بڑے مارجن سے جیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

سابقہ ریکارڈ 290 رنز سے بھارت کے پاس تھا جو اس نے سری لنکا کو سنہ 2023 میں ہراکر حاصل کیا تھا۔

انگلینڈ کی طوفانی بیٹنگ

جیمی اسمتھ اور بین ڈکٹ نے تیز شروعات فراہم کی۔ ڈکٹ 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسمتھ نے 48 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

روٹ اور بیتھل کی تباہ کن شراکت

اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد، جو روٹ اور جیکب بیتھل نے 182 رنز کی تباہ کن شراکت قائم کی۔

مزید پڑھیے: قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل

بیتھل نے 82 گیندوں پر 110 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی (13 چوکے، 3 چھکے)۔ یہ ان کی پہلی سینچری بھی تھی۔

بیتھل صرف 21 سال 319 دن کے تھے اور وہ انگلینڈ کے تیسرے سب سے کم عمر سنچری میکر بنے۔

جو روٹ کی 19ویں سینچری

جو روٹ نے 96 گیندوں پر اپنی 19ویں  ایک روزہ انٹرینشنل سینچری مکمل کی۔ یہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے میچز میں یہ ان کی 10ویں ہوم سینچری تھی، جو ایک علیحدہ ریکارڈ ہے۔

بٹلر کا دھماکہ خیز اختتام

جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں پر 414 رنز تک پہنچایا۔

اس اننگز کے ساتھ بٹلر نے ایک روزہ انٹرنیشل کرکٹ میں ڈھائی ہزار ہوم رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا دیوالیہ

جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز بنا سکی۔ جوفر آرچر نے تباہ کن بولنگ کی اور باقی بولرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 72 رنز تک محدود رہی۔ باووما بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کے یادگار ڈرامائی لمحات، بھارت نے انگلینڈ کو صرف 6 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی

انگلینڈ نے نہ صرف سیریز کا اختتام شاندار انداز میں کیا بلکہ تاریخی جیت کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

یہ میچ نوجوان کھلاڑیوں خصوصاً جیکب بیتھل کے لیے کیریئر کا یادگار لمحہ بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگلینڈ انگلینڈ کا نیا عالمی ریکارڈ ایک روزہ کرکٹ میں بھاری مارجن جیت کا ریکارڈ ایک روزہ میں انگلینڈ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 72 رنز پر ڈھیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ انگلینڈ کا نیا عالمی ریکارڈ ایک روزہ میں انگلینڈ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 72 رنز پر ڈھیر جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ نے گیندوں پر ایک روزہ کے لیے

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33  ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے  کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎

متعلقہ مضامین

  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی