ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ معروف نے بنایا تھا۔
منیبہ علی نے 76 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے شامل تھے۔
سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 121 رنز بنائے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔
عالیہ ریاض نے 33 رنز بنائے اور سدرہ کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان فاطمہ ثنا صرف تین رنز بنا سکیں جبکہ نتالیہ پرویز پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تاہم تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے 216 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو آسانی سے کامیابی دلادی۔
یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی تھی۔
برٹس نے نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔
ماریزان کیپ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی سنچری تھی۔
سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز 19 اور 22 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلے جائیں گے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈکپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں حصہ لینے والی چھ کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ان چھ کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بھارت اور تین کا جنوبی افریقا سے ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی بھی تین کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو وکٹوں کے پیچھے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ ان کی ہم وطن نیٹ اسکیور کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ:
سمرتی مندھانا (بھارت)
لورا وولوارٹ، کپتان (جنوبی افریقا)
جمائما روڈریگیز (بھارت)
مریزان کیپ (جنوبی افریقا)
ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا)
دیپتی شرما (بھارت)
اینابیل سدرلینڈ (آسٹریلیا)
ناڈین ڈی کلرک (جنوبی افریقا)
سدرہ نواز، وکٹ کیپر (پاکستان)
الانا کنگ (آسٹریلیا)
صوفی ایکلسٹون (انگلینڈ)
نیٹ اسکیور برنٹ، بارہویں کھلاڑی (انگلینڈ)
The #CWC25 Team of the Tournament is IN! ????
More as three trophy-winning heroes of India named ????https://t.co/CjrNjmudPt