گیس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 950 کنکشن منقطع
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
احسن عباسی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس چوری کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 950 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے،اس دوران مختلف علاقوں میں زیرِ زمین براہِ راست غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے۔
اسٹیل ٹاؤن، ملیر اور سومر گوٹھ کے علاقوں میں 8 انچ ڈسٹری بیوشن لائن سے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے 200 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی،ملزمان ہر گھر سے 20 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔
اسی طرح شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 30-C میں بھی کارروائی کے دوران 6 انچ لائن سے زیر زمین غیر قانونی کنکشن پکڑا گیا، جہاں تقریباً 300 گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی۔
بے نظیر آباد میں 100 گھروں کو غیر قانونی گیس فراہم کی جا رہی تھی جبکہ یار محمد گوٹھ، ملیر کراچی میں 20 انچ مین لائن سے براہ راست گیس چوری کا انکشاف ہوا۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ملزمان نے مین لائن میں سوراخ کر کے 300 گھروں کو گیس فراہم کی ہوئی تھی، اور ہر گھر سے 10 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے تھے۔
ایس ایس جی سی نے بتایا کہ ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں، جبکہ گیس چوری میں ملوث بستیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد تک بڑھ گئی
ویب ڈیسک :کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی ہے۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔
2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔