اپنے بے بنیاد خیالات کے اظہار سے پرہیز کرو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا رافائل گروسی کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک کے اندر اور مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے ساتھ جاری ہیں۔ اس پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی فضاء سازی، قانونی اور تکنیکی طور پر غیر معتبر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں، رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں متعدد پریس کانفرنسوں اور میڈیا انٹرویوز میں ایران کے جوہری پروگرام کی صورت حال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ IAEA نے ایران کے کچھ جوہری مقامات پر نئی حرکات دیکھی ہیں۔ رافائل گروسی اسی تناظر میں ان مراکز میں انسپکٹرز کی مکمل واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے رافائل گروسی کو خبردار کیا کہ اس نئی مہم جوئی سے ماضی کے ناکام تجربات کی تکرار کے سواء، دوبارہ شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رافائل گروسی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔