ایرانی صدر کی پاک‘افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-01-19
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایران کے صدر کو پاک-افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی، ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ محسن نقوی نے ایرانی صدر سے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے داخلی سیکورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آؤں گا۔ اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر مسعود پزشکیان محسن نقوی نے ایرانی صدر وزیر داخلہ کی پیشکش
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔