انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔

جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔

کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نتیجتاً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 72 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ کے بعد ہمت ہار گئی۔

یہ کامیابی انگلینڈ کے لیے نہ صرف سیریز کا اہم موڑ ثابت ہوئی بلکہ کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں اتنے بڑے مارجن سے کوئی ٹیم فتح حاصل نہیں کرسکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انگلینڈ تاریخی کامیابی جنوبی افریقہ ون ڈے انٹرنیشنل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ تاریخی کامیابی جنوبی افریقہ ون ڈے انٹرنیشنل وی نیوز جنوبی افریقہ

پڑھیں:

چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے  آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور  پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی 20 آج، مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل