سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
قومی کرکٹ ٹیم بولر محمد نواز نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بنالیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بولر نے اپنی گیند بازی سے افغان بلے بازوں کو پریشان کیا اور چار اوورز میں 1 میڈ ان کر کے 19 رنز دیے اور پانچ وکٹیں لیں۔
محمد نواز نے افغان بیٹر درویش رسولی کو 29 مجموعی اسکور ایل بی ڈبلیو کیا، پھر نئے آنے والے بلے باز عظمت اللہ کو پویلین کی رہا دکھائی۔
اسی کے ساتھ محمد نواز نے اگلے ہی اوور کی ابراہیم زردان کو اگلے اوور کی پہلی گیند پر اسٹمبپ کے ذریعے پویلین بھیج کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کے بعد افغان بلے باز کریم جنت کو بغیر رن بنائے کیچ آؤٹ کیا اور پھر اگلا شکار افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کو بنایا۔
قبل ازیں محمد نواز نے بلے بازی کرتے ہوئے 25 رنز جوڑ کر مجموعی ہدف 142 رنز میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 66 کے مجموعی اسکور پر 16ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد نواز نے ہیٹ ٹرک
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ کے 9وین میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے 9ویں میچ میں افغانستان کا یہ دوسرا جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم اپنا آخری مقابلے میں اِن ایکشن ہے۔
افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔