ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔