پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔

انہوں نے اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔"

شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم سے اپیل کی کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے۔

یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بحران میں اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کا ساتھ دیں اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات  ہوئی  ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا
  • شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی