ابو ظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر کو زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی
ابوظہبی :ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اس سال ایک نئی اور بھرپور توانائی سے بھرپور ٹیم کی انٹری ہونے جا رہی ہے، رائل چیمپس عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹارز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز انداز میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹیم میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، جن میں انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر جیسن رائے، سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز، بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن، اور آسٹریلیا کے ایکسپلوسیو آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز شامل ہیں۔ ٹیم کا اسکواڈ تجربہ، اعتماد اور جدید کرکٹ اسٹائل کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔رائل چیمپس اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن، کرس جورڈن، ڈینیئل سیمز، محمد شہزاد، نیروشن ڈکویلا، رشی دھون، لیام ڈاؤسن، برینڈن میکملن، ایسرو اُڈانا، کوئنٹن سیمپسن، راہول چوپڑا، حیدر رزا، زاہد علی، کیلون پٹ مین، وشن ہلامابیج، ضیاء الرحمان شریف اور آرون جونز۔سر کورٹنی واش ہیڈ کوچ مقررٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کورٹنی واش کو سونپی گئی ہے۔ رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر 2025 کو وسٹا رائیڈرز کے خلاف ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جبکہ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی
اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز مینجمنٹ نے محمد عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔محمد عامر بطور قائد پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں نوجوان اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عامر کا تجربہ، جارحانہ بولنگ اسٹائل اور میدان میں جارحانہ جذبہ کوئٹہ کیولری کو مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے لائے گا۔کوئٹہ کیولری نے اس سال متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خُزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عامر نہ صرف نئی گیند سے خطرناک ثابت ہوں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم کردار بھی ادا کریں گے۔محمد عامر نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کیولری کو میدان میں ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر پیش کریں گے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی10 فارمیٹ تیز، دلچسپ اور فیصلہ کن ہوتا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کریں گے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کرکٹ شائقین کوئٹہ کیولری اور محمد عامر کی قیادت میں شاندار کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔