سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف اسپنر محمد نواز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
پاکستان کے محمد نواز نے افغانستان ٹیم کی کمر توڑ دی۔
ایک رنز دے کر چار وکٹیں ان میں سے ایک ہیٹ ٹرک۔۔ pic.twitter.com/ZEJicnQiSW
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 7, 2025
محمد نواز ٹی20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
محمد نواز نے افغانستان کے بلے باز صدق اللہ اتل، ابراہیم زدران، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی اور کریم جنت کو پویلین بھیجا۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کے خلاف 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے، اوراس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سہ ملکی سیریز فائنل قومی کرکٹر محمد نواز ہیٹ ٹرک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز فائنل قومی کرکٹر محمد نواز ہیٹ ٹرک وی نیوز سہ ملکی سیریز محمد نواز ہیٹ ٹرک
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔