پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت
فائل فوٹوقومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینئرنگ کو باقاعدہ طور پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے پرسیشن انجینئرنگ کو پاک پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس عام اسلام آباد میں 25 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔