سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں ملوث میچ ریفری کو ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔ پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنا پڑا۔ آئی سی سی ایسا نہ کرتی تو پاکستان ایشیا کپ کو ادھورا چھوڑ کر اپنی ٹیم کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا تھا۔

پاکستان کے مخالفوں کی پھیلائی ہوئی یہ افواہ جھوٹ  نکلی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان بھارت میچ مین بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کو بے عزت کرنے کی سازش مین ملوث میچ ریفری کو نکالنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصدقہ خبر یہ آئی ہے کہ آئی سی سی نے میچ ریفری  اینڈی کرافٹ کو ہٹادیا ہے۔ 

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

آئی سی سی نے اینڈی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگانے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کو نکال دیا ہے۔ 

 میچ ریفری کی تبدیلی کے بعد ایشیا کپ میں پاکستان کی بے عزتی کروانے میں ملوث  میچ ریفری کو ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی شکایت رفع ہو گئی ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع  بتا رہے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کے ساتھ تنازع حل ہو گیا ہے۔پاکستان کل یو اے ای کےخلاف شیڈول میچ کھیلے گا ۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

اس سے پہلے

پاکستان نے آئی سی سی کے ایشیا کپ کے لئے مقرر کئے گئے میچ ریفری کی جانب سے پاکستان بھارت میچ کے دوران پاکستانی کیپٹن کو ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نامناسب ہدایات جاری کر کے بھارتی سازش کا آلہ کار بننے  کی حرکت کا سختی سے نوٹس لیا گیا تھا اور پاکستان نے اس معاملہ کی تحقیقات کروا کر آئی سی سی سے شکایت کی تھی کہ اس میچ ریفری نے جانبداری کی ہے اور ضابطہ اخلاق کی سریح خلاف ورزی کی ہے۔ اسے ہٹایا جائے، پاکستان نے اس سنگین وائلیشن کو لے کر آج ایشیا کپ کے کل ہونے والے میچ کے متعلق نیوز کانفرنس بھی نہیں کی تھی۔ اب پاکستان کل کا میچ  شیڈول کے مطابق کھیلے گا۔

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی

پاکستان کے خلاف سازش میں آلہ کار بننے والے میچ ریفری اینڈی کو پاکستان ساؤتھ افریقہ ویمنز سیریز  سے بھی الگ کرنے کے لئے پاکستان نے آئی سی سی کو خط لکھ رکھا ہے۔

پاکستان کے مخالفوں کی افواہ سازی

اس دوران انڈیا مین پاکستان کے مخالف میڈیا نے یہ افواہ شائع کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی شکایت کو مسترد کر دیا ہے اور میچ ریفری اینڈی کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس جھوٹی افواہ کو پاکستان میں بھی بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے شائع کیا لیکن سٹی42 نے اسے نطر انداز کر دیا اور صحیح حقائق سامنے آنے کا انتظار کیا۔

بچے بچ گئے!

واقعہ کیا ہوا تھا

بھارت کی زخم خوردہ حکومت نے بھارت کے عام شہریوں کو بے وقوف بنانے اور بہار ریاستی الیکشن سے پہلے نفرت کی آگ  بھڑکانے کے لئے  آئی سی سی کے  بعض لوگوں کے ساتھ مل کر سازش کی اور پاکستان بھارت کرکٹ میچ کو "سازشی یدھ" میں بدل دیا۔ میچ میں کرکٹ سے الگ، دوسری گھٹیا ترین حرکتیں کر کے  پاکستان کی بے عزتی کرنے کی سازش کی  اور اس سازش میں پاکستان اندیا میچ کے میچ ریفری کو آلہ کار بنایا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے اپنی اوقات سے بڑی شرارت میں آلہ کار بن کر اپنا کیرئیر تباہ کر لیا۔ 

فنانشل کرائم کے 8 اشتہاری گرفتار


زخم خوردہ بھارتی حکومت اور میچ ریفری کی ملی بھگت؛ ریفری نے کیا حرکتیں کیں

پاکستان اور بھارت کے کل شام ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بھارت کے کھلاڑیوں نے جان بوجبھ کر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کی بے عزتی کرنے کی کوشش کی اور میچ ریفری نے کسی ذاتی نوکر کی طرح بھارتی  سازش پر عمل کرنے والوں کا آلہ کار بن کر ان کی معاونت کی۔ 
 

پاکستان کی شکایت پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل ہو گئیں اور اسے مجرم پایا گیا۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ سازشی ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے۔ اب اس کرائے کے ٹٹو کا کردار کرنے والے میچ ریفری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کئے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر طریقہ کار اور روایت کے مطابق دوسری ٹیم کے کیپٹن سے ہاتھ ملانے سے منع کیا گیا۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارت کے سوریاکمارکو جرمانےسےبچانےکیلئے میچ ریفری نے"آپریشن سندور" والا جملہ بولنےپر تادیبی کارروائی کرنے سےگریزکیا۔
میچ ریفری نےٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا تھا۔
میچ ریفری نے سلمان علی آغا کو سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔
آئی سی سی قواعد کے مطابق کوئی میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو  کوئی ہدایات نہیں دے سکتا۔
میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دے سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیپٹن سلمان آغا کو 30سیکنڈ پہلے  بھارتی ٹیم کے کیپٹن سے رسم کے مطابق  ہاتھ ملانے سے منع کرنا پری پلانڈ منصوبہ تھا۔
پاکستان کی طرف سے میچ ریفری کی تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے اور اس درخواست پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو لے کر  بھارتی گروہ کی سازشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے جس پر عمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلقہ فورم پر رسمی غور کرنے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے پاکستان کی شکایت کو کھلے دل سے تسلیم کر کے آلہ کار بننے والے میچ ریفری کے خلاف پاکستان کی تجویز کی ہوئی تادیبی کارروائی کر دی تو پاکستان ایشیا کپ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا ورنہ نہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کی شکایت میچ ریفری اینڈی میچ ریفری کی میچ ریفری کو میچ ریفری نے پاکستان نے ا نے پاکستان پاکستان کے بھارت کے والے میچ کے مطابق ایشیا کپ ا لہ کار کے ساتھ کے خلاف ٹیم کے میچ کے دیا ہے آغا کو

پڑھیں:

ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد

ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس) آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔

بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو “ہینڈ شیک” نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میچز میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی
  • آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
  • پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
  • پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل