2025-11-03@15:41:07 GMT
تلاش کی گنتی: 137
«والے میچ»:
کراچی: ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس...
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ سنگِ میل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم میچ میں شرکت سے قبل 4,223 رنز کے ساتھ میدان میں اُترے تھے اور انہیں روہت شرما کے 4,231 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف نو رنز درکار تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ابتدائی اوورز میں بابر نے کور ڈرائیو کے...
فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔ یہ ڈیبیو اس وقت سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔آصف آفریدی نے نہ صرف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کی بلکہ 92 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اب تک انگلینڈ کے بولر چارلس میریٹ کے نام تھا۔ چارلس میریٹ نے 1933 میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم آصف آفریدی نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے...
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ 40 سالہ اسٹار کھلاڑی نے ہنگری کے خلاف دو گول کر کے فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ پرتگال اور ہنگری کے درمیان 2-2 کے میچ سے قبل رونالڈو گوئٹے مالا کے کارلوس رُوئز کے ساتھ 39 گول کے ریکارڈ پر برابر تھے، مگر اب رونالڈو نے یہ اعزاز 41 گول کے ساتھ اپنے نام کر لیا ہے۔ رونالڈو نے میچ کے 22ویں منٹ میں نلسن سیمیڈو کے شاندار کراس پر قریب سے گیند کو گول میں ڈال کر ریکارڈ توڑا، جبکہ وقفے سے قبل انہوں نے نونو...
کولمبو میں کھیلے جانے والے ون ڈے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈیا کی 2 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک انڈیا میچ کرکٹ میچ ویمنز ورلڈ کپ
پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا دیا جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں۔ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔
لاہور: کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش...
ایشیاکپ: پاکستان کا تباہ کن آغاز، بنگلہ دیش کی 44 پر 4 وکٹیں گر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑیوں کو صرف 44 رنز پر پویلین بھیج دیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے...
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔علاوہ ازیںایشیا کپ کے...
بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ ارشدیپ نے یہ سنگ میل گزشتہ روز ابو ظہبی میں عمان کے خلاف ایشیا کپ کے گروپ میچ کے دوران عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 64 میچز میں انجام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے 71 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ دنیا میں صرف افغانستان کے راشد خان (53 میچز) اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا (63 میچز) ہی ان سے آگے ہیں۔ ارشدیپ کی 100 وکٹیں اوسط 18.49 کے ساتھ گزشتہ...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔...
بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے کم گول گپے ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے دے کر 6 گول گپے خریدے مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 گول گپے دیے۔ یہ دیکھ کر وہ برہم ہوگئیں اور سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں تاکہ سودا پورا ہو، اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار رک گئے اور اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے،...
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ آئی اور ڈریسنگ...
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ https://x.com/nibraz88cricket/status/1968752719146938396 یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔
ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ لمحے کا باعث بنے، جب وہ بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ بیٹھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب راشد خان ایک گیند پر واضح طور پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم آؤٹ ہونے کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کا مطالبہ کیا۔ امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل بی ڈبلیو نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں، جس پر راشد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ AFG CAPTAIN RASHID KHAN TAKING REVIEW AFTER...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز
ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
لاہور: ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس...
زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ہاتھ نہ ملایا صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے...
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔ دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔ پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔...
دبئی میں ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ دبئی کے بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں کام کرنے والے محنت کش بھی اس خوشی اور جوش کا حصہ بنیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے نہ صرف ٹکٹس تحفے میں دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا۔ ٹکٹس...
چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل...
خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے منعقد کرائے گئے چیریٹی میچ سے حاصل ہونے والی رقم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دے دی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی کے حوالے کیا۔ یہ رقم گزشتہ ہفتے 30 اگست کو محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ چیریٹی کرکٹ میچ سے حاصل ہوئی۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے منعقد یہ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز 11 کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں وی وی آئی پی ٹکٹس کی مد میں 10 لاکھ، وی آئی پی ٹکٹس کی...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ راشد خان نے یہ اعزاز 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس تھا، جنہوں نے 126 میچز میں 164 وکٹیں لی تھیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ افغانستان...
پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم آٹھ سال تک تزئین و آرائش کا کام جاری رہنے کے بعد میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا۔ ہفتے کے روز ہونے والے چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، بابراعظم، کامران اکمل اپنا جلوہ دکھائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ پشاور زلمی اور لیجنڈرز الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ 17 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں عام تماشائیوں کے لیے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔ وی وی آئی پیز کے لیے الگ سے انکلوژر بنایا گیا ہے جس کا ٹکٹ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔...
ویب ڈیسک : وزارت پٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول سمگلنگ کی روک تھام کیلیے نئے ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا۔ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرولیم ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کی تجویز ہے جب کہ ایسے پٹرول پمپس کا سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل کی جا رہی ہے۔ اجلاس...
بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
پیرس کے مشہور لاطینی کوارٹر میں گزشتہ 50 برس سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ پاکستانی بزرگ، علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رواں سال ستمبر میں انہیں نیشنل آرڈر آف میرٹ کا نائٹ مقرر کریں گے، جو نمایاں سول یا فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس گئے تھے اور تب سے پیرس میں اخبارات بیچ رہے ہیں۔ وہ خوش اخلاق، زندہ دل اور دلچسپ انداز میں اخبارات بیچنے کے لیے مشہور ہیں۔ علی اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذ کی خوشبو پسند ہے اور وہ ڈیجیٹل دور کے باوجود اصل اخبار بیچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے...
حرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز تحریر: آصف محمود وینس پاکستان میں ھر کوئی آگاہ ھے کہ گدھے اور کتے کے گوشت کھلانے کے واقعات لاھور سے شروع ھوکر پنڈی ، اسلام آباد اور پھر کاغان ، ناران تک سنے گئے ھیں ۔ بدقسمتی کی بات ھے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پہ بننے والے ایک مسلمان ملک پاکستان میں ھو رھا ھے جس کی اکثریت کلمہ گو اور اسلامی تعلیمات پہ عمل کرنے کی دعویدار اور ھر دم اسلام کے نام پہ مر مٹنے کو تیار رھتی ھے۔ 3 اگست 2025 کو اتوار کی چھٹی تھی ۔ ایک کام کے سلسلہ میں بہار...
پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔(جاری ہے) خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو’’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘‘کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔واضح رہے کہ فرانس کا اعلی سول اعزاز فرانس میں...
کراچی: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ 18-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔
خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت 200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ نومئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں۔ ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ ریاست کی رٹ کوچیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ پانچ اگست کا چورن بیچنے والے...
ڈھاکا — پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار 51 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح...
لاہور: پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔ صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین...
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پولارڈ اپنے 700 ویں...
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما ایک بھی میچ ہارے بٖغیر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔ مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا دوسری اننگز میں...
دنیائے کرکٹ کا سب سے باوقار و شاہانہ ٹیسٹ میچ کل (بدھ) سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا یہ محض ایک ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 سال کے سخت مقابلے کا اختتام ہے جس میں دنیا کی 2 بہترین ٹیسٹ ٹیمیں کرکٹ کے حتمی انعام کے لیے لڑیں گی۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اوول میں ہونے والے گزشتہ مقابلے کا فاتح تھا جس نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر یہ...
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات...
پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔ مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ...
گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور...
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لے کر حسن علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
لاہور: میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز...
کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار دی عربی لینگویج نے ابجد سنٹر فار ٹیچنگ عربی کے طلباء کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ سنٹر غیر مقامی افراد کو عربی زبان سکھانے کے لیے ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے۔ تقریب میں اکیڈمی کے عہدیداروں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں 43 ممالک کے 168 طلبہ طلبات میں سے 4پاکستانی طلباء بھی شامل تھے ان طلباء و طالبات کو ان کی کامیابی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عبداللہ بن صالح الواشمی نے کہا کہ ابجد سنٹر ایک منظم تعلیمی نظام پیش کرتا ہے جو غیر عرب طلباء کو زبان میں مہارت دلانے کے ساتھ ساتھ سعودی ثقافت سے بھی روشناس...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھرمشالا میں جاری آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر ختم کر دیا۔ جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف 10.1 اوورز کرائے گئے تھے کہ اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کر دی گئیں اور لائٹیں بند کرنے کے 11 منٹ بعد تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر میچ کے ختم کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ایک لائٹ ٹاور خراب ہوگیا ۔ بھارتی بورڈ میچ دیکھنے آئے شائقین کو زحمت پہنچانے پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے پنجاب کنگز...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔
بھارت انتہاپسند حکمراں جماعت کے رکن اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان مخالفت نے گنگولی اور سنیل گواسکر سے دو ہاتھ اور آگے نکل گئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد نیوٹرل مقامات پر ہونے والے پاک بھارت میچز بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کیا پاک بھارت میچز ہونے چاہیئں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے بعد تمام کرکٹ روابط کو معطل...
بھارت انتہاپسند حکمراں جماعت کے رکن اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان مخالفت نے گنگولی اور سنیل گواسکر سے دو ہاتھ اور آگے نکل گئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد نیوٹرل مقامات پر ہونے والے پاک بھارت میچز بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کیا پاک بھارت میچز ہونے چاہیئں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے بعد تمام کرکٹ روابط کو معطل کردینا...
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رن بنانے کیلیے وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے لنکاشائر کے کرکٹر کا موبائل فون گرگیا۔ 10 ویں نمبر پر کھیلنے والے ٹام بیلی کے ساتھ یہ واقعہ گلوسٹرشائر کے ساتھ ہونے والے میچ میں پیش آیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس پر کمنٹیٹرز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے جنہیں شائقین کرکٹ نے خاصا پسند کیا تاہم دوران میچ موبائل فون کی موجودگی پر حیرت بھی ظاہر کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت میچ کے دوران کرکٹرز کیلئے موبائل فون اپنے پاس رکھنا ممنوع ہے۔
ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس...
لاہور: گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا ئیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی،اس کے علاوہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ...
پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ Hasan Nawaz slams the fastest-ever Men’s T20I century by a Pakistan batter, off 44 balls ⚡#NZvPAK ????: https://t.co/HjGGA2sMhO pic.twitter.com/DOR0oDiotb — ICC (@ICC) March 21, 2025 حسن نواز 21 اگست 2002 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جنوبی پنجاب...
نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے...
اینی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے اٹک میں یونیورسٹی کے قریب آئس اور نشہ آور گولیاں بیچنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 29 کروڑ روپے سے زائد کی 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 500 گرام آئس اور 300 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 427 کلو افیون، 1 کلو مارفین اور 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں چمن کے علاقے کچی آبادی سے 92...
وزیر اعظم شہبازشریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں محمد ریاض کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی چیک کے ساتھ ساتھ محمد ریاض کی نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں، تمام وفاقی اداروں میں اپنے ایتھلیٹس کو نوکریاں دیں گے۔ محمد ریاض 2018 کی ایشین گیمز سمیت درجنوں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ قطر، بحرین، جاپان اور بھارت سمیت 30 ممالک کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ Post Views: 2
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مالی مشکلات کے باعث جلیبیاں بیچنے پر مجبورقومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرنے کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔محمد ریاض ڈیپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے...
پی سی بی نے جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی۔ کسی بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔ دریں اثنا رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ مالی اخراجات میں کمی کرنے کے لیے میچ فیس کم کرنےکا تاثر درست نہیں ہے، اس کے برعکس ڈومیسٹک سیزن میں ایونٹس زیادہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو مالی آمدنی میں اضافہ کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ میچ فیس میں کمی کھلاڑیوں خاص طور پر محکمہ جاتی نمائندگی کرنے...
معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ’جیو نیوز‘ کا مشکور ہوں جس نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق آج دوپہر 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہو گی، ہم نے اس ملاقات کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں۔ قومی فٹبالر محمد ریاض 2018ء میں ایتھلیٹس کھیلوں پر...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق اہم انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کتاب لکھنا شروع کر دی ہے جس میں 90 کی دہائی میں عروج پر پہنچنے والی میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے گا راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب میں تفصیل سے بتائیں گے کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی اور کون کون اس میں ملوث تھا انہوں نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی کی کرکٹ میں پیش آنے والے اہم واقعات بھی سامنے لائیں گے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کریں گے کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق...
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ دیدیا گیا۔ اس طرح آؤٹ ہونے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ راولپنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے دن پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بلے باز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جو اس انداز میں آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ کرکٹ میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ 49 رنز کے اسکور پر گری۔ سعود شکیل کو مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان المبارک کے دوران کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوبصورت اقدام کیا ہے اور 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران تماشائیوں کے لیے مفت افطار باکس کا اعلان کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کو دیکھنے والے شائقین کو مفت افطار باکس دیا جائے گا۔ صرف میچ ٹکٹ دکھانے والے تماشائیوں کو جوس اور ایک مِنی پیزا پر مشتمل پیکج ملے گا، تاکہ وہ میچ کے دوران افطار کے لیے بے فکر ہو کر کھیل کا لطف اٹھا سکیں۔ افطار کے علاوہ، شائقین کو آئی سی سی...
آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا کیوں کہ انہوں نے افغانستان سے شکست کے سبب مقابلے سے باہر ہوجانے پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ جوز بٹلر نے جمعے کو انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326...
لاہور: افغانستان کے اوپنر ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کل کی طرح یہ میچ بھی منسوخ ہوجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش...
راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔ ایف...
چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے بنگلادیش اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں کیوی بیٹر راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے، جس پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کرکے میدان میں داخل ہوا۔ گراؤنڈ...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ انتہائی اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ واضح رہے دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز...
چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا’ ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔‘ تاہم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ’ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اور اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔‘ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے...
چیمپئینز ٹرافی کے سلسلہ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالہ سے ٹریفک انتظامات مکمل، پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ھونے دینگے،20فورک لفٹرز،4بریک ڈاؤنز ھونگی ہر وقت تیار ہیں، پارکنگ CBD ڈیفنس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سےسنٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لیکر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔پارکنگ گلبرگ کالج، فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے ،لبرٹی پارکنگ،ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک کی طرف سے یا شیر...